پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دوکاندار کو گرفتار کرلیا

پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دوکاندار کو گرفتار کرلیا

جھنگ ( نمائندہ خصوصی) پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دوکاندار کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ عثمانیہ روڈ پر غلام عباس اور محمد آصف اپنی دوکان پر آتش بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر غلام عباس کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے آتش بازی کے 14گٹو برآمد کر لیے جبکہ محمد آصف ملزم پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی