گلبرگ پولیس کے ہاتھوں اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کانسٹیبل گرفتار
فیصل آباد(بیورورپورٹ)گلبرگ پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا باخبر ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ میں 9مارچ کو مقدمہ نمبر198میں ملزم کانسٹیبل سیف اللہ پراغواء کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا ملزم کانسٹیبل آج کل تھانہ گلبرگ میں ہی تعینات تھا پولیس نے گذشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل سیف اللہ کو گرفتار کر لیا۔