27مقدمات قتل کا اشتہاری ملزم وقوعہ کے 5سال بعد گرفتار

27مقدمات قتل کا اشتہاری ملزم وقوعہ کے 5سال بعد گرفتار

فیصل آباد(بیورورپورٹ)سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک تھانہ ٹھیکری والا کے مقدمہ قتل کے ملزم کو پانچ سال بعد گرفتار کر لیا گیا سی پی او نے ڈی ایس پی سرکل صدر سلیم محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپہ مارتے ہوئے نصیر عرف شیراولد فضل دین قوم راجپوت سکنہ272گ ب کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمد یونس اور محمد یوسف ولد غلام علی قوم گجر سکنہ272ج ب فصلوں کو پانی لگا کر واپس گھر آرہے تھے کہ مجرم اشتہاری نصیر عرف شیرا نے گھات لگا کر محمد یونس کو بذریعہ فائر کلاشنکوف جاں بحق کر کے موقع سے فرار ہوگیاتھا نصیر عرف شیرا کوپانچ سال بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کرا لی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کی آپس میں پرانی دشمنی چل رہی تھی ،مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے پر سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ڈی ایس پی سرکل صدر کو شاباش ،ایس ایچ اوٹھیکری والا اور پولیس ریڈنگ پارٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی