گارڈن ٹاؤن ، پولیس ورکشاپ کے باہر کریکرحملے کا مقدمہ درج

گارڈن ٹاؤن ، پولیس ورکشاپ کے باہر کریکرحملے کا مقدمہ درج

 لاہور(کرا ئم سیل) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پولیس ورکشاپ کے باہر کریکرحملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گارڈن ٹاؤن کے علاقے فیروز پور روڈ پرواقع پولیس ورکشاپ کے قریب ناکے پرموجود پولیس اہلکاروں پرکریکرپھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عباس ،راشد اورخالدمحمودزخمی ہو گئے تھے ۔پولیس نے گزشتہ روز تھانہ گارڈن ٹاؤن میں پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دریں اثناء سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے پولیس ورکشاپ کے باہردھماکہ خیز مواد پھینکے جانے کے واقعہ کے بعد شہر بھرمیں پولیس دفاتر ، افسران کے گھروں اورغیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعدلاہورمیں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

مزید : علاقائی