سی آئی اے کینٹ کا نوجوان پر تشدد سی سی پی او نے بیوی کی درخواست پر رپورٹ طلب کر لی
لاہور(کر ائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں سی آئی اے کینٹ کانو جوان کو گھر سے اٹھاکر تشدد ،متاثرہ شخص کی بیوی کی درخواست پر کا رروائی کرتے ہو ئے سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،متاثرہ نو جوان کی بیوی کی ’’پاکستان‘‘سے گفتگو ۔تفصیلا ت کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ نیوکرول کے رہائشی عبداللہ حمید کی بیوی شمائلہ محلہ دار سہیل کے گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی جس کے ساتھ سہیل تعلقات قائم کر نا چاہتا تھا۔شمائلہ کے انکارپرسہیل نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کیخلاف چوری کامقدمہ درج کر وادیا ۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نے تفتیش کے بعد ملزمہ اور اس کے شوہر کو بے گنا ہ کر دیا تھا ۔2ماہ بعد سی آئی اے کینٹ کے ملازمین عبداللہ حمیدکوگھر سے اٹھا کر لے گئے اور مدعی کے سامنے اس پر تشدد کر تے رہے اور اس سے اقرار جرم کر وا لیا، بعد ازاں ملزمان سہیل وغیرہ اس کوگھر کے سامنے زخمی حالت میں پھینک کر چلے گئے ۔متاثرہ نوجوان کی بیوی انصاف کے حصول کے لیے سی سی پی اوآفس پہنچ گئی جہاں پر اس کی درخواست پر کا رروائی کر تے ہو ئے سی سی پی اونے ایس ایس پی عمر ورک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔