بارشوں سے تباہی ،پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

بارشوں سے تباہی ،پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن ...

 اسلام آباد(آن لائن)خیبر پختونخواہ میں شدید بارشوں اور آندھی طوفان میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑے پیمانے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اورسی ایم ایچ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ روز سے خیبر پختونخواہ میں شدید بارشوں سے کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں،مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے سینکڑوں متاثرین بے گھر ہوگئے ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے صوبے بھر میں متاثرین کی امداد اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ،500 سے زائدپاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پشاور ،نوشہرہ اور چارسدہ میں 200 نوجوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر موٹر بوٹس بھی پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ فوجی ہسپتال سی ایم ایچ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔پاک فوج کی ڈاکٹرز کی ٹیموں نے بھی متاثرین کا چیک اپ اور ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہے جبکہ بارش سے متاثرہ افراد میں کھانے کی اشیاء میں تقسیم کی گئی ہیں

مزید : صفحہ اول