اُردن کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اُردن کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعاون پر ...

 راولپنڈی (آئی این پی)اردن کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل منصور سلیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل منصور سلیم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیوں کی تعریف کی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل منصور سلیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، میجر جنرل منصور سلیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل سلیم منصور نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

مزید : صفحہ اول