دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو عمران خان اب تک کیا اکٹھا کرتے رہے ‘ پرویز رشید

دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو عمران خان اب تک کیا اکٹھا کرتے رہے ‘ پرویز ...

اسلام آباد ( اے این این ) وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ثبوت پولنگ کے تھیلوں میں ہیں تو عمران خان اب تک کیا اکٹھا کرتے رہے ہیں؟،خان صاحب نے جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار کھو دیا ہے،قوم ایسے الزامات سے گمراہ نہیں ہو گی۔عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار کھو دیا ہے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو آپ اتنے مہینوں سے کیا اکٹھا کررہے ہیں ، خان صاحب کبھی ثبوت آپ کے پاس ،کبھی تھیلوں میں قوم کو گمراہ مت کریں ۔ خان صاحب لوگوں کے سامنے کہتے ہیں ثبوت ہمارے پاس ہیں جب عدالت مانگے تو کہا جاتا ہے ثبوت پولنگ کے تھیلوں میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ این اے 122کے تھیلے کھلنے پر عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، آپ کو 2013میں ستر لاکھ ووٹ کیسے ملے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں بارش سے درجنوں لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں عمران خان اسلام آباد میں کیا کر رہے ہیں؟۔پرویز خٹک کا بھی کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

مزید : صفحہ اول