سعودی سیکیورٹی فورسز نے 25ممالک کے 811دہشت گرد گرفتار کر لئے ‘ جھڑپ میں 4اہلکار شہید

سعودی سیکیورٹی فورسز نے 25ممالک کے 811دہشت گرد گرفتار کر لئے ‘ جھڑپ میں 4اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی سیکیورٹی فورسز نے 25ممالک کے دہشت گردی کے 811 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ان میں امریکی، فرانسیسی اور کینیڈین بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ 6 ماہ کے دوران عمل میں آئی ہیں۔ دہشت گردی کے ملزمان کے قبضے سے طرح طرح کے ہتھیار، دھماکہ خیز اشیاء، پرخطر آلات اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔ الجزیرہ اخبار کے مطابق 634 ملزمان کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ 73 یمنی، 51 شامی، 17 پاکستانی، 15 مصری، 8 فلسطینی، 6 سوڈانی، 6 اردنی، 5 ہندوستانی، 4 بنگلہ دیشی، 8 نامعلوم ممالک سے ہیں، 3 کا تعلق چاؤ، 2 کا عراق سے ہے۔ ایتھوپیا اور مالی کے بھی 2,2 ہیں۔ علاوہ ازیں کینیڈا، لیبیا، ملائیشیا، فلپائن، امریکہ، فرانس، بحرین، قطر، کویت اور لبنان کے ایک، ایک شہری ہیں۔ تعاقب کے دوران سیکیورٹی فورس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے اور 25 زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور اترکی نے الوطن کو بتایا کہ داعش تنظیم کے پروکار مملکت کے اندر سریع الحرکت پالیسی پر عمل پیرا ہیں کیونکہ یہ سعودی جنگجوؤں کو مملکت سے باہر بھیجنے والی حکمت عملی میں فیل ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی فورس کے ادارے داعش والوں کو اندرون مملکت کسی بھی طرح کی عسکری تربیت کا موقع نہیں دے رہے ہیں، ہمارے ادارے نے متاثرین کی بڑی تعداد کو حراست میں لے کر داعش والوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

مزید :

صفحہ اول -