آصف علی زرداری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

آصف علی زرداری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے ...

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں پیر کو بلاول ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کے وزیرخزانہ سیدمرادعلی شاہ سمیت دیگر وزراء نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں منگل کو اسلام آباد میں قومی مالیاتی کمیشن کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ سندھ حکومت این ایف سی ایوارڈ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے وفاق کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مطالبہ کیا جائے گا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے۔

مزید : صفحہ اول