شہر قائد میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا منظم کاروبار چلنے کا انکشاف

شہر قائد میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا منظم کاروبار چلنے کا انکشاف
شہر قائد میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا منظم کاروبار چلنے کا انکشاف

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں پولیس افسران و اہلکاروں کی سرپرستی میں منشیات اور جرائم کا منظم کاروبار چلانے کا انکشاف ہواہے جس کی رپورٹ مرتب کرکے حساس اداروں نے متعلقہ اہلکاروں کے نام بھی آئی جی سندھ کو پیش کردیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل نے رینجرز اور حساس اداروں کی طرف سے تیار کی گئی فہرست کے حوالے سے بتایاکہ50سے زائد پولیس اہلکار منشیات کا منظم کاروبار کرانے میں ملوث ہیں اورہر ممکن طورپر اُن کی سرپرستی کرتے ہیں ، اِن اڈوں میں سے 23سنٹرل ، آٹھ ویسٹ اور 22ایسٹ میں شامل ہیں جو کسی نہ کسی طرح پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں ۔ حساس اداروں نے پولیس کے بٹیر حامد ، شاہد چٹا اور شوکت سمیت دیگر اہلکاروں و افسران کے نام آئی جی سند ھ کو پیش کیے ہیں اورقانونی کارروائی کی سفارش کی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف