اپنے منصوبے میں ناکام نہیں ہوئے ، شکست پر کوئی معذرت نہیں ، ہمیں اپنا کام کرنے دیں:وقار یونس

اپنے منصوبے میں ناکام نہیں ہوئے ، شکست پر کوئی معذرت نہیں ، ہمیں اپنا کام ...
اپنے منصوبے میں ناکام نہیں ہوئے ، شکست پر کوئی معذرت نہیں ، ہمیں اپنا کام کرنے دیں:وقار یونس

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل شکستوں کا سامنا کرنیوالی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہاکہ وہ اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوئے ، بنگلہ دیش کیخلاف شکست پر کوئی معذرت نہیں ، کوئی بھی براکھیلے ملبہ کوچ پر ڈال دیاجاتاہے ، ہمیں اپنا کام کرنے دیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وقاریونس کاکہناتھاکہ بنگلہ دیش کیخلاف شکست کا کبھی سوچانہیں تھا،سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے خلاءپیداہوا،موجودہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے میں کم ازکم ایک سال لگے گا۔اُنہوں نے کہاکہ اچھے کھیل کا تمام کریڈٹ بنگالی ٹیم کو جاتاہے اور جو تبصرہ یا تنقید کرتے ہیں ،و ہ اپناکام کریں ۔

مزید : کھیل