زمباوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2میچ کراچی میں کرائے جانے کا امکان

زمباوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2میچ کراچی میں کرائے جانے کا امکان
زمباوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 2میچ کراچی میں کرائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) زمباوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران 2میچ کراچی میں منعقد کرائے جانے کا امکان ہے۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے کراچی میں انٹرنیشنل میچ کرانے کے لیے بات کی تھی اور انہوں نے کراچی میں میچ کرانے کا وعدہ کیا تھا. چیئرمین پی سی بی کی جانب سے آج ایک خط کمشنر کراچی کو موصول ہوا ہے جس میں شہر قائد میں بین الاقوامی میچ کرانے کی حامی بھری گئی ہے۔  اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ مئی میںزمباوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران ایک ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ 19مئی سے زمباوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -