رشوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

رشوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا
رشوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

  


سیؤل( ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی خاتون صدر نے اپنے وزیر اعظم لی وان کو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کی انتظامیہ کے سینئر اراکین کے رشوت اور کرپشن کا اسکینڈل سامنے آنے پر وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی کوریائی صدر نے انہیں دو ماہ قبل ہی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپا تھا۔ رشوت اور کرپشن کا اسکینڈل ایک دیوالیہ ہونے والی تعمیراتی کمپنی کے سربراہ کی خود کشی کے بعد عام ہوا تھا۔ تعمیراتی کمپنی کے سابق سربراہ کی نعش کی جیب سے تفتیش کاروں کو ایک نوٹ دستیاب ہو ا تھا اور اس پر وزیر اعظم لی اور صدر کے چیف آف سٹاف کے نام بھی درج تھے۔ ان تمام افراد پر بھاری رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزام لگائے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی