زارا اکبر کی پرفارمنس، صوبیہ خان خائف ہوکر ڈرامہ چھوڑ گئیں

زارا اکبر کی پرفارمنس، صوبیہ خان خائف ہوکر ڈرامہ چھوڑ گئیں
زارا اکبر کی پرفارمنس، صوبیہ خان خائف ہوکر ڈرامہ چھوڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور اداکارہ زارا اکبر کی محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ”دل تیرا عاشق“ میں شاندار پرفارمنس، اداکارہ صوبیہ خان زارا اکبر کی ڈرامہ میں مقبولیت سے خائف ہوکر ڈرامہ چھوڑ گئیں۔
خبررساں ایجنسی ’آئی این پی‘ کے مطابق اداکارہ زارا اکبر ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری مذکورہ ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں شائقین کی جانب سے ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔گذشتہ روز اداکارہ زارا اکبر کی پرفارمنس کے دوران ہال میں موجود شائقین تھیٹر ”جیوے جیوے زارا اکبر“ کی آوازیں لگاتے رہے جبکہ اداکارہ صوبیہ خان کی انٹری پر شائقین نے ”جاﺅ جاﺅ“ کی آوازیں لگائیں اور ہاتھوں سے اشارے کرتے رہے جس پر اداکارہ صوبیہ خان نے دل برداشتہ ہوکر ڈرامہ ”دل تیرا عاشق“ میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا اکبر کا کہنا تھا کہ میرا کسی بھی جونئیر اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں ، شائقین کی جانب سے میری پرفارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

مزید :

تفریح -