پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ ہوا: ڈی سی او کا اعتراف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی سی او لاہور نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا اعتراف کر لیا ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پرائس کنٹرول سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اشیاءکی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ڈی سی او نے اعتراف کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچے۔ ڈی سی او اعتراف کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پرائس کنٹرول سے متعلق 28 مئی کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔