سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،29 کے حصص میں کمی

سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،29 کے حصص میں کمی
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،29 کے حصص میں کمی

  


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزمندی کا رجحان رہا ،مجموعی طور پر89کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا،9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،29کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25انڈیکس24.93پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5658.45 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل17 لاکھ49ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ، جبکہ گزشتہ روز15لاکھ73ہزارحصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ 8 لاکھ27ہزارحصص ،کے اے ایس بی بنک لمیٹڈکے4 لاکھ22ہزارحصص،بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ6ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.10روپے بڑھ گئی ،سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.60روپے کم ہو گئی۔

مزید : لاہور