ماروی میمن نے مستحق افراد میں امداد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سنٹر کا افتتاح کر دیا

ماروی میمن نے مستحق افراد میں امداد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے ...
 ماروی میمن نے مستحق افراد میں امداد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سنٹر کا افتتاح کر دیا

  


لاڑکانہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک کے نظام کا مقصد قومی شناختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان کے ذریعے امداد وصول کرنے والے افراد کی شناخت یقینی بنانا ہے۔گزشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مستحق افراد میں امداد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے لاڑکانہ میں بائیو میٹرک سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اس پروگرام کے نام پر مختلف حیلوں بہانوں سے مستحق افراد کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی اورمالی امداد کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی عزت نفس کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔نہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے خواتین کوبراہ راست نقد امدادفراہم کی جائے گی۔

مزید : لاڑکانہ