بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، پڑوسی جاں بحق

بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، پڑوسی جاں بحق
بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، پڑوسی جاں بحق

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میںپولیس اہلکار نے بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے پڑوسی کو قتل اور اس کے بھانجے کو شدیدزخمی کردیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مجاہد کالونی میں بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر سی آئی ڈی کے کانسٹیبل نوید نے پڑوسی پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 40 سالہ غلام محی الدین جاں بحق اور اس کا بھانجا عارف زخمی ہوا، ملزم نوید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

مزید : کراچی