راولپنڈی میٹرو کا افتتاح مئی میں ہو گا، ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کے لئے ٹھیکہ دیا جا رہا ہے: وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد

راولپنڈی میٹرو کا افتتاح مئی میں ہو گا، ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کے لئے ...
راولپنڈی میٹرو کا افتتاح مئی میں ہو گا، ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کے لئے ٹھیکہ دیا جا رہا ہے: وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میٹروبس منصوبہ غریبوں کے لئے ہے اور اس پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کوئی بڑی بات نہیں، پٹرولیم مصنوعات پر بھی سبسڈی دی جاتی ہے جس سے بڑی گاڑیوں والے بھی مستفید ہوتے ہیں، مئی میں راولپنڈی میٹرو بس بس منصوبہ کا افتتاح ہو جائے گا، ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کے لئے ٹھیکہ دیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ڈاکٹڑ عذرا فضل  کے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی لاگت اور افادیت سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت شیخ آفتاب حمد نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ صرف غریبوں کے لئے ہے، یہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کے پاس گاڑی تو دور کی بات ہے موٹرسائیکل بھی نہیں ہوتی، لاہور میں میٹروبس منصوبہ کامیابی سے چل رہا ہے، مئی میں راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ کا افتتاح ہو جائے گا، ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبہ کے لئے ٹھیکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے اور سی ڈی اے نے مل کر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ بنایاہے اس کی طوالت ساڑھے 22 کلومیٹر ہے اور 24 اسٹیشن تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سے 10 راولپنڈی اور 14 اسلام آباد کی حدود میں آئیں گے، یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے جو صرف غریبوں کے لئے ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس منصوبہ کے لئے ہمیں سبسڈی دینا پڑے گی، روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس پر سفر کریں گے۔

مزید : اسلام آباد