وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 سالہ بچی پر بدترین تشدد کا نوٹس لے لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 7 سالہ ملازمہ بچہ پر بدترین تشد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ملزم میاں بیوی کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 سالہ رمیزہ کو سبزہ زار پولیس نے گھر سے بازیاب کرایا تھا جسے میاں بیوی لوہے کا راڈ گرم کر کے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔