نیپال میں خوفناک زلزلے کے دوران پرندوں کا حیران کن رد عمل

نیپال میں خوفناک زلزلے کے دوران پرندوں کا حیران کن رد عمل
نیپال میں خوفناک زلزلے کے دوران پرندوں کا حیران کن رد عمل

  


کٹھمنڈو( نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ پرندے اور جانور قدرتی آفات کی آمد کو پہلے ہی محسوس کرلیتے ہیں اور نیپال مےں آنے والے زلزلے کے موقعہ پر بھی کچھ ایسے ہی مناظر نظر آئے۔

دفتر میں اپنے بچے جنم دینے والی ماں نے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا ، جاننے کے لیے کلک کریں

زلزلے کے وقت ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو "Sozcu Tv"اور "Live Leak"کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس مےں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب زمین لرز رہی تھی اور عمارتیں ریزہ ریزہ ہو رہی تھیں تو اسی وقت نیپالی دارالحکومت کا آسامان بے شمار پرندوں سے بھر چکا تھا۔

زلزلے سے پہلے نیلا آسمان بالکل صاف نظر آرہا تھا اور گلیوں بازاروں مےں لوگوں کی چہل پہل نظر آرہی تھی لیکن جیسے ہی زمین مرتعش ہوئی تو آسمان پرندوں سے بھر گیا۔ یوں لگتا تھا کہ تمام شہر سے پرندے شدید ترین جھٹکوں سے پہلے ہی ان کی خبر پاکر فضا مےں بلند ہوگئے تھے ۔ جب عمارتیں ملبے کے ڈھیر مےں تبدیل ہوتی ہیں اور دھول اور دھوئیں کے مرغولے بلند ہوتے ہیں تو آسمان پر پہلے ہی تاحد نگاہ پرندے پھیلے نظر آتے ہیں ۔ یہ پرندے زلزلے کے دوران اجتماعی پرواز کرتے ہوئے تباہ حال شہر کی فضاﺅں سے دور نکل گئے اور نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

ہفتے کے روز آنے والے زلزلے کے بعد نیپالی دارالحکومت کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد لقمئہ اجل بن چکے ہیں جبکہ زخمی اور معذور ہونے کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس