پاکستانی مشن ریاض میں گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لے رہا ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی مشن ریاض میں گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لے رہا ہے: دفتر خارجہ
پاکستانی مشن ریاض میں گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لے رہا ہے: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مشن ریاض میں گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لے رہا ہے اور پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عمارت گرنے کے واقعے میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم پاکستانی مشن ریاض میں موجود ہے اور پاکستانی شہریوں کی ہلاکت اور زخمیوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد کامران شیخ، محمد ندیم، محمد صغیر، محمد ریاض، ذاکر دین اور جاوید اقبال شامل ہیں۔
سعودی کنسٹرکشن کمپنی کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد سے 2 پاکستانی عابد اور یاسر لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -