سندھ حکومت 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید ےگی:وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

سندھ حکومت 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید ےگی:وزیر اعلیٰ سندھ قائم ...
 سندھ حکومت 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید ےگی:وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کاشت کاروں کے مسائل کے پیش نظر حکومت سندھ 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید کرے گی اور باردانہ ایک ہفتے کے اندر کاشت کارو میں تقسیم کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ اعلان  سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان غریب کاشت کاروں کی بات نہیں سننا چاہتے ۔ ہم کاشت کاروں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے یو کرین سے خراب گندم درآمد کی اور یہ گندم سندھ میں استعمال کی ۔ سندھ حکومت کونئی فصل کی گندم کی خریداری کی ضرورت نہیں تھی ۔ اس کے باوجود 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا لیکن اب اس ہدف میں دو لاکھ ٹن کا اضافہ کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گنا کے کاشت کاروں کو 12 روپے فی من اضافی حکومت سندھ کی طرف سے ادا کےے ۔ تاکہ انہیں 160 کی بجائے 172 روپے فی من ادائیگی ہو سکے ۔ اس ضمن میں شوگر ملز مالکان کو سندھ حکومت نے ڈھائی ارب روپے جاری کر دیئے ہیں تاکہ وہ کاشت کاروں کو ادائیگی کر سکیں ۔

مزید : کراچی