عقل مند نظر آنے کیلئے مفید ترین مشورے

عقل مند نظر آنے کیلئے مفید ترین مشورے
عقل مند نظر آنے کیلئے مفید ترین مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے عقلمند سمجھیں لیکن بعض اوقات انجانے میں ایسی حرکتیں ہوجاتی ہیں کہ لوگ ہمیں بے وقوف سمجھنے لگتے ہیں۔آئیے آپ کوچند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے لوگ آپ کو عقلمند سمجھیں گے۔
لوگوں کی رفتار کے ساتھ چلیں
یونیورسٹی آف بوسٹن کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ لوگوں کے ساتھ چلنے کی بجائے تیز تیز یا سست چلیں تو وہ آپ کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔اس لئے کوشش کریں کہ چلتے ہوئے لوگوں کے ساتھ چلیں۔

کل رقص کا عالمی دن منایا جائے گا
موٹے چشمے کا استعمال
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ عینک کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی خوبصورتی میں کمی ہوجاتی ہے لیکن آپ زیادہ عقلمند لگتے ہیں لیکن عینک کے انتخاب میں خیال رہے کہ موٹے چشمے پہننے سے آپ مزید عقلمند لگیں گے۔
گراف بنائیں
یونیورسٹی آف کارنیل کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ ان باتوں پر جلد اعتبار کرتے ہیں جنہیں دیکھا یا چھوا جاسکے لہذا اپنے کام میں گراف کا استعمال کریں۔
اپنا مافی الضمیر کھل کر بیان کریں
تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ اپنے نقطہ نظر کو بیان کرنے میں بالکل مت ہچکچائیں۔جو لوگ کھل کر بات کرتے ہیں اور بنا کسی جھجھک کے بات مکمل کرتے ہیں لوگ انہیں زیادہ عقلمند سمجھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -