محفوظ خوراک بین الاقوامی تجارت کی کامیابی کی بنیاد فراہم کرتی ہے: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

محفوظ خوراک بین الاقوامی تجارت کی کامیابی کی بنیاد فراہم کرتی ہے: وفاقی وزیر ...
محفوظ خوراک بین الاقوامی تجارت کی کامیابی کی بنیاد فراہم کرتی ہے: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ محفوظ اور معیاری خوراک کا تقاضا کرنا تمام صارفین کا حق ہے، محفوظ خوراک بین الاقوامی تجارت کی کامیابی کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ وہ سارک ممالک کے تکنیکی ماہرین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے تربیت یافتہ انسپکٹرز اور آگاہی کی کمی کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاءسارک فورم میں اس حوالہ سے پیش کرنے کیلئے جامع تجاویز تیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ معلومات کے تبادلہ کیلئے اہم فورم ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک جہاں پینے کے صاف پانی اور معیاری خوراک کے شعبے کمزور ہیں وہاں اس طرح کی ورکشاپس بڑی تربیت کی حامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں معیارات کو فنی فوائد کیلئے اصولی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔  ورکشاپ میں سارک رکن ممالک سے 21 مندوبین شریک ہیں تاہم نیپال میں تباہ کن زلزلہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی ہنگامی حالت کے باعث تربیتی ورکشاپ میں نیپال کا وفد شرکت نہیں کرسکا۔ ورکشاپ کے آغاز پر نیپال کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کیلئے شرکاءنے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

مزید : اسلام آباد