جوئے اور فحاشی کی دلدل آئی پی ایل کیلئے نیا خطرہ سر اٹھانے لگا

جوئے اور فحاشی کی دلدل آئی پی ایل کیلئے نیا خطرہ سر اٹھانے لگا
جوئے اور فحاشی کی دلدل آئی پی ایل کیلئے نیا خطرہ سر اٹھانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جوئے اور فحاشی کی دلدل سے بھری ہندوستانی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کیلئے ایک نیا خطرہ سر اٹھا رہا ہے اور بھارتی میڈیا گروپ ایک نئی لیگ متعارف کرانے کیلئے سرگرم ہے
 تفصیلات کے مطابق نئی لیگ کے باعث آئی پی ایل کیساتھ ساتھ آئی سی سی کی بقاءکو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی لیگ کے شروع ہونے کیلئے 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بھارتی میڈیا گروپ متوازی باڈی رجسٹرڈ کرا رہا ہے جس کے بعد اس کرکٹ لیگ کے دفاتر پوری دنیا میں کھولے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے میں باغی لیگ کے قیام کا فیصلہ آئی سی سی میں بگ تھری کی تشکیل کے بعد سامنے آیا ہے اور بھارتی میڈیا گروپ اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے بھرپور پرتول رہا ہے۔

مزید :

کھیل -