انتظار کی گھڑیاں ختم، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا
انتظار کی گھڑیاں ختم، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اب چند ہی دنوں کے فاصلے پر ہے کیونکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے اب تقریباً کھل گئے ہیں اور طویل عرصے کے بعد پہلی بار شائقین کرکٹ ملک کے میدانوں میں قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی انٹرنیشنل ٹیم کے مدمقابل دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19 مئی سے یکم جون تک پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران 2 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے بعد نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی بھی قوی امید ہے اور دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے۔

مزید : کھیل