عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت میں مئی کے آخر تک توسیع
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماءعمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت میں مئی کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 31 سالہ ملزم کی ضمانت میں مئی کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے 2 افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔