امریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہروں کے بعد بالٹی مور میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہروں کے بعد بالٹی مور میں ایمرجنسی نافذ
امریکہ میں سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہروں کے بعد بالٹی مور میں ایمرجنسی نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے سب سے بڑے شہر بالٹی مور میں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد  ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں5000 نیشنل گارڈز تعینات کیے جا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ بالٹیمور میں اتوارکو احتجاجی مظاہرہ سینڈ ٹاو¿ن کی ایک ہاو¿سنگ سکیم سے شروع ہوا جہاں پولیس نے 12 اپریل کو سیاہ فام شہری فریڈی گرے کو گرفتار کیا تھا اور 19 اپریل کو ان کی دورانِ حراست ہلاکت ہو گئی تھی۔گذشتہ شب ایک زیرِ تعمیر عمارت شعلوں میں نظر آئی جبکہ اس سے قبل مظاہرے میں درجنوں افراد اور پولیس میں تصادم ہوا۔ حکام کے مطابق اس میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔