وفاقی حکومت کا کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

وفاقی حکومت کا کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ
وفاقی حکومت کا کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کی ہے جو مختلف محکموں میں موجود کرپٹ افسران سے متعلق رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ کو بھیجے گی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کے تحت افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان افسران کو محض نوکریوں سے فارغ کرنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا یا پھر قومی خزانے سے لوٹا گیا عوام کا پیسہ بھی واپس لیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں