افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں :سیکرٹری خارجہ

افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں :سیکرٹری خارجہ
افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں :سیکرٹری خارجہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے افغانستان کی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کر تا ہے اور اسے ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پر امن اور خوشحال افغانستان پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے اور پاکستان اس میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔نیپال پر بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نیپالی حکومت نے مدد پر شکریہ ادا کیا اور نیپال کی مدد کا ہمارا مشن جاری رہے گا۔ریاض میں عمارت گرنے سے ہونے والی پاکستانیوں کی ہلاکت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے تعاون کیا جا رہا ہے اور پاکستانیوں کی میت واپس لانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید : قومی