کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 268.36 پوائنٹس کی کمی سے 33575.94 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 268.36 پوائنٹس کی کمی سے ...
 کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 268.36 پوائنٹس کی کمی سے 33575.94 پوائنٹس پر بند

  


کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 268.36 پوائنٹس کی کمی سے 33575.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 268.36 پوائنٹس کی کمی سے 33575.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 209.59 پوائنٹس کی مندی سے 21558.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 120.84 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 409.37 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 241.35 پوائنٹس کی کمی سے 17304.02 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 152.58 پوائنٹس کی مندی سے 16967.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 247 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 37.14 روپے کے اضافہ سے 780.07 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح فیروز سنز لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 26.90 روپے کی تیزی سے 565.09 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 45.43 روپے کی مندی سے 875 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 1500 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 90 لاکھ 22 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.05 روپے سے شروع ہو کر 10.30 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 33 کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار 840 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 85 کروڑ 78 لاکھ 40 ہزار 803 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 10 ارب 66 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 247 روپے سے کم ہو کر 72 کھرب 73 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ 25 ہزار 972 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کراچی