ن لیگ نے ایم این اے بنانے کی پیشکش کی تھی ، پیپلز پارٹی ملیا میٹ ہو چکی ہے : شاہ محمود قریشی

ن لیگ نے ایم این اے بنانے کی پیشکش کی تھی ، پیپلز پارٹی ملیا میٹ ہو چکی ہے : شاہ ...
ن لیگ نے ایم این اے بنانے کی پیشکش کی تھی ، پیپلز پارٹی ملیا میٹ ہو چکی ہے : شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے انہیں قومی اسمبلی کا ممبر بنانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ نئی امید اور تبدیلی کی خاطر عمران خان کے ساتھ ان کی جماعت میں شامل ہوئے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی سابقہ جماعت کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت تھی لیکن اب اس کا نظریہ ملیا میٹ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی غلط سیاست کی وجہ سے اس جماعت کا نشان بھی مٹ گیا ہے ۔

پرویز رشید نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی میں کچھ غلط فیصلے کیے گئے تھے جن کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ورکرز کنونشن کی صدارت خود پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی مکمل مشاورت کے بعد کیے جائیں گے ۔