درجہ حرارت میں اضافہ, برف کے گولے اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ

درجہ حرارت میں اضافہ, برف کے گولے اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ
درجہ حرارت میں اضافہ, برف کے گولے اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ

  


اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی برف کے گولے، آئس کریم، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں آئس کریم، سوڈا اورکولڈ ڈرنک اور لسی کی فروخت بڑھ گئی ہے اور شہری گرمی دور کرنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کرنے لگے ہیں۔ بچے آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس میں دلچسپی لے رہے ہیں اور شام کے اوقات میں پارکوں اور تفریحی گاہوں میں ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بڑھ جاتی ہے جہاں لوگ فیملیز کے ساتھ تفریح کے لئے آتے ہیں اور آئس کریم اور مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں، بعض جگہوں پر غیرمعیاری آئس کریم اور مشروبات بھی فروخت کئے جا رہے ہیں، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غیرمعیاری مشروبات اور دیگر ٹھنڈی چیزیں استعمال کرنے سے گلے کی بیماریوں کا خدشہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ بہتر معیار کی خوردنی اشیاءاور مشروبات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیاری آئس کریم اور مشروبات دل و دماغ کو قوت اور راحت بخشتے اور توانائی بحال کرتے ہیں اس لئے اپنی خوراک میں ان چیزوں کو شامل کرنا چاہیے۔

مزید : اسلام آباد