رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کا پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ اوراور پی اے ایف اکیڈمی رسالپو رکا دورہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) رائل اردن فضائیہ کے وفدنے کمانڈررائل اردن ایرفورس،میجرجنرل منصور سلیم الجبور کیقیادت میںپاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال چیئرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاوید احمد نے کیا۔ وفد کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔۔ وفدنے ایئر کرافٹ فیکٹری ، ایویانکس پروڈکشن فیکٹری ، میراج ری بلڈ فیکٹری اورایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جے ایف 17 تھنڈراورسپر مشاق کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگکی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیااور خصوصاً جے ایف 17 تھنڈرپروڈکشن پراجیکٹ میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔بعد ازاں رائل اردن فضائیہ کے وفد نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا استقبال ائیر وائس مارشل عاصم ظہیر ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور نے کیا ۔ وفد نے اکیڈمی کے تنظیمی اور تربیتی ڈھانچے کے بارے میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کا دورہ کیا وہاں انہوں نے تربیتی سہولیات اور ائیروسپیس اور ایوی اونکس لیبارٹریز کو بھی دیکھا۔ اردنی وفد نے ایرڈیفنسٹریننگسکول،سکول آف ا یرٹریفکسروسز اور فلائنگ انسٹرکٹرزسکول کا دورہ بھی کیا۔