یہ آسان نسخہ آزمائیں اور اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کریں

یہ آسان نسخہ آزمائیں اور اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کریں
یہ آسان نسخہ آزمائیں اور اپنے جسم کو زہریلے مواد سے پاک کریں

  


برمنگھم(نیوز ڈیسک) انسانی جسم میں وقت کے ساتھ زہریلے اور مضر صحت مادوں کا جمع ہوجانا قدرتی بات ہے اور انہیں نظر انداز کرنا جلد کی خارش سے لیکر کینسر جیسے امراض تک کا باعث بنتا ہے۔ جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے سیب کے سرکے کا انتہائی کارگر اور آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے۔

اجزائ

پکے ہوئے سیب         5کلو گرام

ابلا ہوا پانی        1پاﺅ

شہد            200گرام

طریقہ:

سیبوں کو چھلکوں سمیت کدو کش کرکے باریک کرلیں۔ 10لٹر کی گنجائش والے برتن کا ایک چوتھائی حصہ ابلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرکے بھر لیں ۔ اس میں کدو کش کئے ہوئے سیب اور شہد ڈال دیں ۔ برتن کا ڈھکنا بند کرکے اسے خوب اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے اور پھر اس کا ڈھکنا ڈھیلا کرکے ہوا اس کے اندر داخل ہونے دیں۔ اس آمیزے کو چالیس دن کیلئے اسی حالت میں رہنے دیں۔ جب سیب تہہ میں بیٹھ جائیں تو انہیں باریک کپڑے کے ذریعے مائع حصے سے علیحدہ کرلیں ۔ چھانے گئے مائع کو مزید 40دن کیلئے برتن مےں پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد ایک دفعہ پھر چھان لیں ۔ تخمیر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بہترین سیب کا سرکا تیار ہے جسے آپ بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں۔

یہ خاص سرکہ نا صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور جسم کو معدنیات اور وٹامن بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے استعمال کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔

*ہر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سرکے کا ایک چمچ اور شہد کا ایک چمچ پانی کے ایک کپ کے ساتھ استعمال کریں۔

*گھر بھر کی صحت کے لیئے ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک چوتھا ئی کپ کارن آئل اور آدھا کپ شہد کو مکس کرکے سلاد پر چھڑک لیں ۔

*یا ہر روز صبح کے وقت ایک چمچ سرکے کو ایک کپ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔

مزید : تعلیم و صحت