سال کے پہلے تین ماہ میں ایپل نے کتنے آئی فون بیچےاور کتنا منافع کمایا؟جواب ذرا دل تھام کے پڑھیئے گا

سال کے پہلے تین ماہ میں ایپل نے کتنے آئی فون بیچےاور کتنا منافع کمایا؟جواب ...
سال کے پہلے تین ماہ میں ایپل نے کتنے آئی فون بیچےاور کتنا منافع کمایا؟جواب ذرا دل تھام کے پڑھیئے گا

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 3ماہ میں 61ملین آئی فون فروخت کر کے ریکارڈ13.6 ارب ڈالر (تقریباً ساڑھے 13 سو ارب پاکستانی روپے)منافع کمالیا۔ ایپل کا رواں سال کے پہلے تین ماہ میں منافع تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے کہا کہ وہ ایپل آئی فون ، میک اور ایپ سٹور کی مارکیٹ میں مضبوطی سے بہت خوش ہیں جس سے ہم اس سہ ماہی میں پہلے سے بہتر نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال صارفین کی بہت بڑی تعداد ایپل آئی فون کی طرف راغب ہو رہی ہے اور اس کی فروخت میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہم پرجوش طریقے سے اس سال کی اگلی سہ ماہی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس میں اپیل واچ بھی لانچ کر دی جائے گی۔

ایپل کے لوگو میں کھایا ہوا سیب کیوں استعمال کیا جاتا ہے ، جاننے کے لیے کلک کریں

ایپل کے چیف فنانشل آفیسر لوکا میسٹری نے شاندار کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پوری دنیا سے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں آئی فون کی فروخت میں 72فیصد اضافہ ہوا ہے اور ابھی مزید اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ منافع میں ایپل کی دیگر مصنوعات کا حصہ بہت کم رہا،میک کمپیوٹرز کی فروخت سے گزشتہ سال کی نسبت محض 2فیصد زائد منافع حاصل ہوا جبکہ آئی پیڈ کے منافع میں 29فیصد کمی ہوئی۔

مزید : بزنس