ہائی کورٹ :کسانوں کوگنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر آفس کے سینئر افسر طلب 

ہائی کورٹ :کسانوں کوگنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر آفس کے سینئر ...
ہائی کورٹ :کسانوں کوگنے کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر کین کمشنر آفس کے سینئر افسر طلب 

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر کین کمشنر پنجا ب آفس کے سینئر افسروں کو طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کین کمشنر پنجاب گنے کے کاشتکاروں کی معاوضے کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کیلئے قانون پر عملدرآمد نہیں کر رہے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے گنے کے کاشتکار محسن نذیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اسد جمال نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے برادرز شوگر ملز اور عبداللہ شوگر ملزم کو 26لاکھ کا گنا سپلائی کیا تھا مگر ڈیڑھ برس گزرنے کے باوجود انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا، عدالت نے کین کمشنر پنجاب کو حکم دیا تھا کہ کاشتکار کو معاوضہ دلوایا جائے مگر کین کمشنر پنجاب نے عدالتی فیصلے پر عملدآمد نہیں کیا ،کین کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا جائے، عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں گنے کے کاشتکاروں کی معاوضے کی عدم ادائیگی پر متعدد درخواستیں آ رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کین کمشنر پنجاب اس معاملے میں قانون پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں، عدالت نے کین کمشنر پنجاب کے سینئر افسروں کو 6 مئی کیلئے طلب کرتے ہوئے گنے کے کاشتکاروں کی معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : لاہور