ہائی کورٹ :چیف سیکرٹری سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب 

ہائی کورٹ :چیف سیکرٹری سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر ...
ہائی کورٹ :چیف سیکرٹری سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب 

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبے بھر میںاشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر کارروائی شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک نہیں پہنچے ، اشیائے خوردونوش آج بھی پرانی قیمتوں پر مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں، حکومت کو حکم دیا جائے کہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پیاز کے علاوہ تمام اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیاز کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، عدالت نے ڈی سی او کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی تقابلی رپورٹ بھی 28مئی تک عدالت میں پیش کی جائے ۔

مزید : لاہور