ضمنی الیکشن جیتنے پر آصف علی زرداری کی الطاف حسین کو مبارک باد

ضمنی الیکشن جیتنے پر آصف علی زرداری کی الطاف حسین کو مبارک باد
ضمنی الیکشن جیتنے پر آصف علی زرداری کی الطاف حسین کو مبارک باد

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ اس رابطہ کے دوران آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں کامیابی پر ایم کیو ایم کے قائد کو خصوصی مبارک باد دی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب ہے ۔آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی جانب سے ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا ہے ۔

مزید : کراچی