امریکہ نے افغان نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ویزا دینے سے انکار کردیا

امریکہ نے افغان نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ...
امریکہ نے افغان نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ویزا دینے سے انکار کردیا

  

کابل+نیویارک (اے پی پی) امریکہ نے افغانستان کے اول نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ویزہ دینے سے انکارکردیاہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دوستم پر 2001ءکے اواخر میں طالبان قیدیوں کے اجتماعی قتل کے الزامات ہیں، اسوقت جنرل رشید دوستم سی آئی اے کے خصوصی دستوں کے ہمراہ طالبان کیخلاف مہم میں شامل رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس ضمن میں افغان حکومت کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کردیا۔ دوسری جانب رشید دوستم نے کہاہے کہ ملک کے شمالی حصے میں صورتحال کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -