بنگلہ دیش: اسلام کیخلاف نازیبا کلمات پر دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید

بنگلہ دیش: اسلام کیخلاف نازیبا کلمات پر دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید
بنگلہ دیش: اسلام کیخلاف نازیبا کلمات پر دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں اسلام کیخلاف نازیبا کلمات کہنے پر سکول کے دو ہندو اساتذہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ چتالماری ٹاﺅن کے مجلہ ہائی سکول کے ہیڈ ٹیچر اور ایک سٹاف رکن کو مسلمان طلبہ اور انکے والدین کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ واقعہ کے بعد طلبہ اور انکے اہل خانہ نے سکول کیخلاف احتجاج کیا اور ان اساتذہ پر حملے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے بروقت مظاہرین کو اساتذہ پر تشدد کرنے سے روک لیا تھا۔