فرانس: عورتوں اور مرد گاہکوں کیلئے الگ اوقات مقرر کرنیوالے مسلمان دکاندار کو 500 یورو جرمانہ

فرانس: عورتوں اور مرد گاہکوں کیلئے الگ اوقات مقرر کرنیوالے مسلمان دکاندار کو ...
فرانس: عورتوں اور مرد گاہکوں کیلئے الگ اوقات مقرر کرنیوالے مسلمان دکاندار کو 500 یورو جرمانہ

  

بورڈیاکس (ویب ڈیسک) فرانس کے شہر بورڈیاکس میں ایک مسلمان دکاندار کو عورتوں اور مرد گاہکوں کیلئے الگ الگ اوقات میں شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے پر 500 یورو جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ جین باپسٹے میکالون 2012ءمیں مسلمان ہوا تھا۔ اس نے جون 2015ءمیں اپنے سٹور کے باہر نوٹس آویزاں کیا جس میں مردوں اور عورتوں کیلئے الگ الگ دنوں میں شاپنگ کاکہا گیا۔ نوٹس میں لکھا گیا کہ سسٹرز ہفتے اور اتوار اور برادرز باقی دنوں میں شاپنگ کر سکتے ہیں۔ لوگوں کا منفی ردعمل سامنے آنے پر میکالون نے فوری طورپر نوٹس ہٹا دیا تھا اور اسکا سٹور جب سے بند پڑا ہے۔ میکالون نے بتایا ہم نے یہ نوٹس بہنوں کے کہنے پر لگایا تھا جو ہفتہ اور اتوار کو میری اہلیہ کی موجودگی میں شاپنگ کرنا چاہتی تھیں‘ ہم دکان میں کپڑے فروخت کرتے ہیں۔ میکالون کے وکیل نے اعتراف کیا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -