10 سالہ لڑکی کی 12 سالہ لڑکے سے شادی پولیس نے رکوا دی، دولہا روتا رہا

10 سالہ لڑکی کی 12 سالہ لڑکے سے شادی پولیس نے رکوا دی، دولہا روتا رہا
 10 سالہ لڑکی کی 12 سالہ لڑکے سے شادی پولیس نے رکوا دی، دولہا روتا رہا

  

خانیوال (ویب ڈیسک) خانیوال میں 12سالہ لڑکے کی 10سالہ لڑکی سے شادی پولیس نے رکوا دی۔ خانیوال کے نواحی علاقہ بستی شکار پور کے رہائشی بشیر احمد کے12سالہ بیٹے محمد اختر کی بارات بڑی دھوم دھام سے بوٹا کوٹ کے رہائشی پرویز کے گھر پہنچی جہاں اس کی 10سالہ بیٹی کی شادی اختر کے ساتھ ہونا تھی نکاح ہونے سے چند منٹ پہلے کسی نے پولیس کو 15پر کال کر دی۔ پولیس شادی والے گھر پہنچی تو باراتی کھانا اور بارات چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے۔ کمسن دولہا موقع سے فرار نہ ہوا بلکہ سٹیج پر بیٹھا پولیس کو دیکھتا رہا اور معصومیت سے ایک پولیس اہلکار کو کہا ”انکل آپ میری شادی ہونے دیں “ پولیس کے انکار پر کمسن دولہا نے اونچی اونچی آواز میںرونا شروع کر دیا۔

مزید :

خانیوال -