احتساب بے لاگ ہونا چاہئے، سعد رفیق کے بیان سے اتفاق ہے: ترجمان تحریک انصاف

احتساب بے لاگ ہونا چاہئے، سعد رفیق کے بیان سے اتفاق ہے: ترجمان تحریک انصاف
احتساب بے لاگ ہونا چاہئے، سعد رفیق کے بیان سے اتفاق ہے: ترجمان تحریک انصاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکومتی شخصیات کے بیانات پر انتہائی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد تخت لاہور شدید دباﺅ کا شکار ہے۔ تحریک انصاف خواجہ سعد رفیق کے بیان سے اتفاق کرتی ہے کہ احتساب کا عمل بے لاگ ہونا چاہئے، تاہم ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مک مکا کے ذریعے حکومتوں کا سودا کرنے والوں کیلئے کسی کا احتساب کرنا ممکن نہیں۔ حکومتی شخصیات کی جانب سے گھٹیا بیان بازی کا واحد مقصد وزیراعظم اور انکے خاندان کی جانب سے کی گئی لوٹ مار سے قوم کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق اور انکی جماعت کے دیگر رہنماﺅں کو ضرور معلوم ہوگا کہ نوازشریف نے کن ناگزیر وجوہات کی بناءپر قومی دولت پر ڈاکہ ڈالا اور کیسے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر منی لانڈرنگ کے ذریعے لوٹی تمام دولت پاکستان سے باہر منتقل کی۔

مزید :

اسلام آباد -