سونے چاندی کی اشرفیاں چلادو: مولانا محمد خان شیرانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے سونے چاندی کی اشرفیاں چلانے کی تجویز دیدی۔ چیئرمین مولانا شیرانی کی نظر میں کاغذ کے نوٹوں پر استوار معیشت ہے ناپائیدار۔ سونے چاندی کی اشرفیوں والی اسلامی معیشت کا احیا لازم قرار۔ دوسری جانب عوام کسی بھی دھات کے سکوں کے بجائے کاغذ کے نوٹ ہی چلنے کے حق میں ہیں۔ محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی معیشت پر کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔ 25 سے زائد سکالرز ، سونا چاندی کو دوبارہ گردش میں لانے کے حوالے سے مقالہ جات پیش کریں گے۔