جہاز کو اس طرح کرین کے ذریعے تباہ کیوں کیا جارہا ہے؟ جواب جان کر فیصلہ کرنا مشکل کہ ہنسا جائے یا افسوس کیا جائے

جہاز کو اس طرح کرین کے ذریعے تباہ کیوں کیا جارہا ہے؟ جواب جان کر فیصلہ کرنا ...
جہاز کو اس طرح کرین کے ذریعے تباہ کیوں کیا جارہا ہے؟ جواب جان کر فیصلہ کرنا مشکل کہ ہنسا جائے یا افسوس کیا جائے

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز بے حد قیمتی ہوتے ہیں اور ان کا کام بھی انتہائی حساس نوعیت کا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاتی، مگر اس ہوائی جہاز کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی ہے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر آتے ہی تہلکہ مچادیا ہے، جس میں ایک بڑی کرین ایک ہوائی جہاز کو بے رحمانہ طریقے سے ٹکڑے ٹکڑے کرتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ہوائی جہاز پر ظلم ڈھانے والے کرین ڈرائیور کو کچھ ہی وقت پہلے ملازمت سے نکالا گیا تھا، اور اس نے بدلہ لینے کے لئے مالک کے لاکھوں ڈالر کے طیارے کا اگلا حصہ  برباد کر دیا تھا۔ یہ ایک یاک40- جہاز تھا، جو روس کی تیسری بڑی ائیرلائن UTair کی ملکیت بتایا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 66 لاکھ ڈالر ہے ۔ 

دوران پرواز مسافر کی جہاز کے ٹوائلٹ میں ایسی خطرناک حرکت کہ عملے کو زبردستی لاک کھولنا پڑگیا، پھر اندر کا منظر ایسا کہ دیکھ کر ہوش گُم ہوگئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرین کے دیوقامت آہنی بیلچے نے کاک پٹ کے قریب سے طیارے کی دیواروں کو پھاڑ کر رکھ دیا اور چند ہی جھٹکوں میں کروڑوں ڈالر کے جہاز کو کباڑ کے سامان میں بدل دیا۔

ویڈیو دیکھنے والے کچھ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ غالباً یہ جہاز ائیرلائن کی طرف سے پہلے ہی رد کیا جاچکا تھا، کیونکہ بظاہر یوں نظرآتا ہے کہ اس کے انجن پہلے ہی اتارے جاچکے ہیں۔

Russian-Man-airport-worker-Destroys-Plane by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -