دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کا 56سالانہ اجلاس

دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کا 56سالانہ اجلاس

  

لاہور(پ ر)دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈکا 56سالانہ اجلاس مقامی کلب لاہور میں منعقد ہوا۔ کمپنی کی سالانہ کاروائی میں چیف ایگزیکٹو راحت صادق نے کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو کمپنی کی مالیاتی معاملات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015میں کمپنی نے 13ارب چھپن کروڑ ستاون لاکھ باسٹھ ہزار تین سو چھیانوے روپے کا بزنس کیاجبکہ کمپنی کا سالانہ منافع 62کروڑ پچیس ہزار سات سو چھہتر روپے ہوا۔اس موقع پر کمپنی کے بورڈ نے کمپنی کے سالانہ منافع سے شیئر ہولڈرز کے لئے 40فیصد بونس شیئرز کا اعلان کیا۔ کمپنی کا پیڈاپ کیپٹل ایک ارب اسی کروڑ ہو گیا ہے۔ کمپنی کے تمام شیئر ہولڈرز نے سالانہ اکاونٹس کے بارے میں مکمل اطمینان کا اظہار کیاہے۔گروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہد اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے کمپنی کے اہم مالیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ جس کو شیئر ہولڈرز نے بہت سراہا اور چیئرمین کو مبارک دی۔اجلاس میں گروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہد اور ڈائریکٹر خواص خان نیازی، محمدراحت صادق، میڈم ہماء وحید اور دیگر عہدیداران تجمل اقبال، مقبول احمد اور کمپنی کے آدیٹرز بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -