جولائی تا فروری ؛ آرٹ اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 12فیصد کمی

جولائی تا فروری ؛ آرٹ اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 12فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (این این آئی) رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی ایکسپورٹ میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 8ما میں 22کروڑ 72لا کھ ڈا لر کی 18کروڑ 92لا کھ سکوائر میٹر آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل مصنو عات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 12فیصد کمی کے ساتھ 19کروڑ88لاکھ ڈالر رہ گئی اور انکا مجمو عی حجم 18کروڑ 32لا کھ سکوائر میٹر رہا ۔ایسوسی ایشن کے مطا بق مصنوعی دھا گے کی مصنو عات کی پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت پا کستان میں بہت زیادہ ہے ہمسا یہ مما لک بھارت،بنگلہ دیش ،چا ئنہ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں پا کستان سے کہیں کم ہیں جس کی وجہ سے ان مما لک میں پیداواری لا گت قدر کم ہے اور منا فع زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ پا کستا نی ایکسپورٹر پیداواری لا گت زیادہ ہو نے کی وجہ سے مصنوعی دھا گے کی بنی ہو ئی مصنوعات پر توجہ نہیں دے رہا اور ایکسپورٹ آئے روز کم ہو تی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -